ابنا:خبروں کے مطابق معزول صدر کے حامي جنکي تعداد ہزاروں ميں بتائي جاتي ہے قاہرہ کے رابعہ العديہ اسکوائر پر جمع ہوئے اور انہوں نے معزول صدر کے خلاف عدالتي کاروائي شروع کرنے کي غرض سے کي جانے والي تحقيقات کي مذمت ميں نعرے لگائے-مظاہرين نے معزول صدر کي رہائي اور انکي حکومت کي بحالي کا بھي مطالبہ کيا-معزول صدر کے حامي؛ انکي برطرفي کے بعد سے رابعہ العدويہ اسکوائر پر دھرنا ديئے بيٹھے ہيں-حکومت کا کہنا ہے کہ معزول صدر بدستور صدارتي گارڈ کمپلکس ميں زير حراست ہيں اور ان سے مختلف معاملات کے بارے ميں پوچھ گچھ کي جارہي ہے-مصرکي سپريم کورٹ کا کہنا ہے کہ اسے معزول صدر اور ان کے آٹھ ديگر ساتھيوں کے خلاف شکايات موصول ہوئي ہيں جنکا جائزہ ليا جارہا ہے-اخوان المسلمين کے رہنما صفوت حجازي نے کہا ہے کہ معزول صدر کے بجائے ان کي حکومت کو برطرف کرنے والوں کے خلاف مقدمہ چلايا جانا چاہيے-ايک اور سياستداں وجدي العربي نے کہا ہے کہ معزول صدر اور انکے ساتھيوں کو بلاوجہ مقدمات ميں پھنسايا جارہا ہے- انہوں نے کہا ان کے خلاف الزامات لگانے والے صدر مرسي سے جان جھڑانا چاہتے ہيں حالاںکہ مسلہ مرسي کا نہيں قانون اور حکومت کي بالادستي کا ہے- درايں اثنا ايک اور رپورٹ ميں اخوان مسلمين کے سينيئر رہنما محمد بلتاجي کے حوالے سے بتايا گيا ہے کہ محمد مرسي کي رہائي کي صورت ميں انکي جماعت ملک ميں قبل از وقت انتخابات کرائے جانے کي تجويز قبول کر لے گي- انہوں نے يہ بات زور ديکر کہي کہ عبوري حکومت نے نئي کابينہ ميں شرکت کے حوالے سے ان کي جماعت سے تاحال کوئي رابطہ اور مشورہ نہيں کيا ہے-انہوں نےعبوري صدر کي جانب سے وسيع البنياد قومي حکومت کي تشکيل کے اعلان پر کڑي نکتہ چيني کرتے ہوئے کہا کہ فوج اخوان المسلمين کو دہشتگرد سمجھتي ہے لہذا عدلي منصور کي جانب سے اخوان المسلمين کے ساتھ تعاون کي درخواست محض ايک نعرہ ہے جس کا مقصد حالات کو پرسکون بنانا ہے-......./169
13 جولائی 2013 - 19:30
News ID: 440637
مصر کے معزول صدر محمد مرسي کے ہزاروں حامي دارالحکومت قاہرہ ميں دھرنا ديکر بيٹھ گئے اور انکي رہائي کا مطالبہ کررہے ہيں -